مردان(نمائندہ جنگ)مردان جیل کی پانچ سومیٹر کی حدود میں تعمیرات پر پابندی ختم کردی گئی ،سرکاری اورنجی عمارتوں کی تعمیر میں تعطل کے باعث پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سے قبل محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے اعلامیہ جاری کیاتھاجس کے تخت مردان سنٹرل جیل کے ارد گرد پانچ سو میٹر تک جیل کی چار دیواری سے اونچی عمارت تعمیر کرنے پر پاپندی کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے مردان میونسپل اتھارٹی کو پابند بنایا تھا کہ وہ اس اعلامیے پر عمل درآمدممکن بنائے۔ ادھر محکمہ داخلہ کی دستاویزات کے مطابق اس فیصلے سے جیل کے قریب سرکاری منصوبے اورنجی منصوبے بھی لٹک گئے جس کی وجہ سے محکمہ داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مردان جیل کے ارد گرد پانچ سو میٹر تک تمام تعمیراتی پراجیکٹس کو جاری رکھاجائے ۔