• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی پر کنٹرول حکومت کی بہتر کاکردگی، 87فیصد اسکور حاصل کیا ،پلڈاٹ سروے

اسلام آباد( طاہر خلیل) مہنگائی پر کنٹرول سب سے بہتر کارکردگی، پلڈاٹ نے وفاقی طرز حکمرانی کا سکور کارڈ جاری کردیا۔ پلڈاٹ کاکہنا ہے کہ اپنے قیام کے تیسرے سال میں موجودہ  حکومت نے اوسط درجے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورطرز حکمرانی میں تیسرے سال میں کارکردگی سکور 51 فیصد رہا جبکہ شفافیت میں سب سے کم سکور اکیس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کارکردگی کے 25میں سے 19اشاریو ں میں 50فیصد پوائنٹس سے زیادہ اسکور حاصل کر سکی ہے ۔  مہنگائی کی شرح پر کنٹرول کے اشاریوں میں سب سے بہتر کاکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 87فیصد اسکور حاصل کیا ہے جبکہ شفافیت میں سب سے کم اسکور 21فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وفاقی طرز حکمرانی کے تیسرے سال 2015-16میں دوسرے سال کے مقابلے میں سات فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پلڈاٹ اسکور کارڈ کے مطابق گورننس کے تمام پانچ شعبوں بشمول قانون کی حکمرانی ، معیشت کا انتظام و انصرام ، سماجی اشاریوں ، خدمات کی سرانجامی اور انتظامی اثر پذیری میں بہتری ریکاڈ کی گئی ہے ۔ انہی پانچ شعبوں کے ذیلی شعبوں میں25اشاریوںمیں سے 19اشار یو ں خارجہ پالیسی کے انتظام و انصرام ، ریگولیٹری باڈیز کی خودمختاری ، موثر اور موزوں عوامی خریداری ، بچوں کے حفاظتی ٹیکے ، حادثات سے نمٹنے کی تیاری اور انتظام و انصرام ، ہیلتھ کیئر ، آبادی میں اضافے پر کنٹرول، ماحو لیا تی پائیداری، مہنگائی پر کنٹرول، بے روزگاری پر قابو، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی دستیابی ، ترقیاتی منصوبے ، محصولات اکٹھا کرنے ،بلوں ، زرعی ترقیا ت ، قومی دفاع، امن و امان ، میں کارکردگی میں اوسط درجے سے بہتررہی ہے ۔جبکہ چھ اشاریوں جن میں طرز حکمرانی کو بہتر بنانے میںٹیکنالوجی کے استعمال، بھرتیوں اور ترقیوںمیں شفافیت ، تعلیم ، غربت کے خاتمے ، پانی کے وسا ئل کے انتظام وانصرام اور شافیت کے اشار یو ںمیں کار کردگی اوسط درجے سے بھی کم رہی ہے بیشتر اشار یو ںمیں کارکردگی 40فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اسکورکارڈ کے مطابق مہنگائی پر کنٹرول کے اشاریے میں سب سے زیادہ بہتر کارکر دگی کا مظاہر کیا گیاہے ،بہتر مالیاتی انتظام و انصرام جبکہ بین الاقوامی طور پر تیل کی قیمتوں میںکمی کے باعث مجموعی طورپر 2.8فیصد مہنگامی کمی واقع ہوئی ہے ۔ امن و امان اور پائیداری کے اشاریے میں 73فیصد اسکور رہا ہے اسی طرح ہیلتھ کیئر میں 68فیصد اسکور ریکارڈکیا گیا۔ حکومت کے تیسرے سال میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے اشاریے میں 67فیصد اسکور ریکارڈ کیا ہے جبکہ گزشتہ سال 27فیصد تھا۔ تیسرے سال کے دوران براہ راست سرمایہ کاری میں 38فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
تازہ ترین