• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل‘سیکورٹی جائزہ اجلاس بے نتیجہ ختم، آج پھر ہوگا

لاہور (صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کافائنل لاہور میں کرانے سے متعلق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدات ہونے وا لا اعلیٰ سطح اجلاس سوا دو گھنٹے جاری رہنے کے باوجود بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ اجلاس میں پی ایس ایل فائنل کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیر حاصل بحث کی گئی کہ ٹیم اور شرکاء کو کس طرح سیکورٹی دی جائے مگر کسی حتمی فیصلے پر نہ پہنچنے کے باعث اجلاس ختم کردیا گیا۔اب حتمی فیصلے تک پہنچنے کے لیے آج بدھ کو دوبارہ اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب اسپیشل برانچ اور دیگر سیکورٹی اداروں کے افسران شریک ہوئے۔
تازہ ترین