• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتھورو: چار روز سے لاپتہ 2 طالبعلموں کی بازیابی کا مطالبہ

عمرکوٹ(نامہ نگار)  پتھورو شہر کے رستم محلے سے دو طالب علم لڑکے 15 سالہ سلیم ملک اور 12 سالہ احسن راجپوت چار روز سے لاپتہ ہیں۔ طالب علم سلیم ملک کے چچا زاد بھائی فیصل ملک نے لڑکوں کی بازیابی کیلئے پتھورو میں مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان طالب علم لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی عمرکوٹ، ڈی آئی جی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ لڑکوں کی بازیابی کیلئے کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین