• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹیلکچوئل پراپرٹی ایسوسی ایشن کے قیام سے بڑا خلاء پر ہوگیا،شاہد رشید

Big Gap Filled With The Establishment Of Intellectual Property Association Shahid Rasheed
پاکستان میں انٹیلکچوئل پراپرٹی ایسوسی ایشن کے قیام سے اس شعبے میں موجود ایک بہت بڑا خلاء پر ہوگیا ہے اور یہ ایسوسی ایشن ملک بھر کی تاجر تنظیموں ، قومی و بین الاقوامی اداروں سمیت مختلف شعبہ زندگی میں حقوق دانش کے اطلاق اور اسکی قانونی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریگا ۔

عصر حاضر میں آئی پی رائٹس کے حصول اور اسکے قوانین پرسختی سے عمل درآمد کیئے بغیرکسی بھی کاروباری اور تخلیقی شعبے میں اپنا وجود برقرار رکھنے کا تصور ممکن نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار حکومت پاکستان کے ادارے آئی پی او کے چیئرمین شاہد رشید نے کراچی میں منعقدہ آئی پی ایسوسی ایشن کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین فرحان حنیف، صدر طارق فیروز ، جنرل سیکریٹری شیخ راشد عالم ،ڈائیریکٹر عدیل ریاض پونیہ بلال احمدپونیہ، ایف آئی اے کے ڈائیریکٹر کیپٹن عاصم قائم خانی ، ڈائیریکٹر آئی پی آر کسٹم عامر رشید، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان سروانہ، آباد کے چیئرمین محسن شیخانی ، پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل ،ماسٹر شیف گلزار،کنور محمد دلشاداور آئی پی او پاکستان کے دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔

شاہد رشید نےمزید کہا کہ آئی پی او کا ادارہ مذکورہ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ملک گیر سطح پر اپنی رسائی کو ممکنہ حد تک بڑھائے گا اور ہم اپنے عملی اقدامات کے ذریعے اس ایسوسی ایشن اور آئی پی او کے درمیا ن ایک مثالی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ قائم کریں گے ۔

پاکستان میں جی آئی لاء کے حوالے سے قانون سازی آخری مراحل میں ہے اور اسکا بل آئندہ ماہ قومی اسمبلی میں باضابطہ منظوری کیلئے پیش کردیا جائے گا۔ آئی پی ایسو سی ایشن کے چیئرمین فرحان حنیف نے کہا ہم ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی مینجمنٹ پہ گرین وچ یونی ورسٹی کے اشتراک سے ڈگری پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔

ملک بھرسے کسی بھی شعبے میں حقوق دانش کی ملکیت رکھنے والے اداروں یا افراد کو ایسوسی ایشن کی باقاعدہ ممبر شپ دینے کا آغاز کیا جارہا ہے ، ہماری اولین ترجیح پاکستان میں ہر سطح پر حقوق دانش کے احترام اور اسکے قوانین کے نفاظ کو یقینی بنانا ہے۔

شیخ راشد عالم نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نالج اکنامی کی طرف گامزن ہیں اور یہ ہی وجہ ہے بین الاقوامی فارچیون برانڈز اپنے انٹیلکچوئل کیپیٹل کی بدولت اقوام عالم کی معیشت پر راج کررہے ہیں ۔تقریب سے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عرفان سروانہ، ڈائیریکٹر آئی پی آر کسٹم عامر رشید ، آباد کے چیئرمین محسن شیخانی اور دیگرماہرین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین