• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرمیں امن کا واحدراستہ مذاکرات ہیں،فاروق عبداللہ

Dialogue Is The Only Way Out For Kashmir Peace Farooq Abdullah
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ گولی کا جواب گولی نہیں ہونا چاہیے، کشمیرمیں امن اور حالات کی بہتری کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ گولی کے جواب میں گولی حالات کو مزید خراب کرے گی، گولی کا جواب برداشت، محبت اور بات چیت سے بھی دیا جا سکتا ہے۔

امید کرتے ہیں مسئلے کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، دونوں ممالک کو بات چیت کرنی چاہیے اس کے علاوہ کوئی حل نہیں،ہتھیار اٹھانے والوں کے جذبات سمجھنے اور وجوہات جان کر ان کا حل نکالنے سے ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین