• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فساد ختم کرنے کیلئے آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کیا، آئی ایس پی آر

Operation Raddul Fasad Counter To Mischief
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ملک سے فساد ختم کرنے کے لیے آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا، دہشتگردوں کو ’را‘ اور دیگر دشمن ایجنسیوں کی معاونت حاصل ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان میں بیٹھے ہوئے ہیں، پاک افغان سرحد کھولنے کے لیے افغانستا ن کو کچھ اقدامات کرنا ہوں گے، مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کسی خاص صوبے کے افراد کے خلاف نہیں ، اس پروپیگنڈے کو رد کرنا چاہیے، کارروائیاں بلا تفریق کی جارہی ہیں ۔

میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن ’ردالفساد‘ کا مقصد ملک بھرمیں دہشت گردوں کے ہمدردوں کو ختم کرنا ہے، زیادہ ترآپریشن ریاست کی رٹ بحال کرنے کے لیے کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گرد مارے گئے یا افغانستان فرار ہوگئے، افغانستان میں دہشت گرد وں نے خود کو دوبارہ منظم کیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب، کوئی قوم، کوئی صوبہ نہیں، پاک فوج کی کارروائیاں کسی خاص صوبے کے افراد کے خلاف نہیں ہیں، مشتبہ افراد کو بلاتفریق گرفتار کیا جارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی ایس ایل ہویا کوئی اور ایونٹ، ٹاسک دیا گیا توسیکیورٹی فراہم کریں گے۔
تازہ ترین