• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India Ashamed For The Poor Pune Test Wicket
پونے ٹیسٹ بھارت کیلئے مزید رسوائی کا سبب بن گیا۔ تین دن میں ختم ہونے والے میچ کی وکٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے’’خراب‘‘ قرار دیتے ہوئے میزبان کرکٹ بورڈ نے جواب طلب کرلیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پونے ٹیسٹ کے میچ ریفری کرس براڈ نے مہاراشٹرا کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو خراب قرار دیا ہے اور بھارت سے اس ضمن میں 14 روز کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

کرس براڈ نے آئی سی سی کے آئین کی شق 2 کے تحت اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں پچ کے معیار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی گرائونڈ کی پہلی بار خراب پچ کی رپورٹ ہونے پر متعلقہ بورڈ کو وارننگ یا پھر زیادہ سے زیادہ 15ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین