• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی: نوجوان کا پانی میں سائیکل چلانے کا ریکارڈ

Italy Man Makes Record In Cycling In Water
ایک باصلاحیت نوجوان نے پانی میں ماہرانہ انداز سے سائیکل چلاکر ناصرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ عالمی ریکارڈ قائم کرکے گنیز بک میں اپنا نام بھی درج کرالیا ہے۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والےہومر نے پانی سے بھرے ٹینک کے اندرایک سانس میں 855میٹر کا فاصلے طے کرتے ہوئے سائیکل چلائی اور اپنا ہی قائم کیا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

واضح رہے اس سے قبل ہومر نے پانی میں 767میٹر کا فاصلہ سائیکل کے ذریعے طے کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
تازہ ترین