• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موت کے بعد بھی انسانی دماغ 10 منٹ زندہ رہتا ہے

Human Brain Lives For 10 Minutes After Death
موت کے بعد بھی انسانی دماغ دس منٹ سے زیادہ زندہ رہتا ہے۔ نئی تحقیق انسانی اعضا کے عطیات اور دماغی بیماریوں سے متعلق کاموں میں مددگار ثابت ہوگی۔

کینیڈین ڈاکٹروں کے مطابق مختلف تجربوں کے بعد ثابت ہوا ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد اس کا دماغ دس منٹ سے زیادہ دیر تک کام کرتا رہتا ہے، اس عرصے میں دماغ بالکل اس حالت میں ہوتا ہے جیسے وہ گہری نیند کی حالت میں ہو۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق طبی دنیا میں مزید تجربات میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین