• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بندرگاہیں کنٹینر ٹرانس شپمنٹ، بلک کارگو اور بنکرنگ کیلئے تیار ہیں،جنید انوار چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر بحری امور جنید انوار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بندرگاہیں عالمی ٹرانس شپمنٹ کاروبار حاصل کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہیں، کنٹینر ٹرانس شپمنٹ، بلک کارگو اور بنکرنگ کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری کی سربراہی میں11رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

خطے کی موجودہ صورتحال میں بحری تجارت کو درپیش چیلنجز پر کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں خزانہ، تجارت، پیٹرولیم کی وزارتوں، این ایل سی، ایف بی آر حکام  نے  شرکت کی۔

کمیٹی نے بحری تجارتی چیلنجز اور مواقع سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا، بدلتے عالمی تجارتی راستوں کے تناظر میں بحری مفادات کے تحفظ کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، مؤثر  لاجسٹکس، مسابقتی سہولتوں کے ذریعے بین الاقوامی شپنگ لائنز کو راغب کر سکتے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید