• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئرکراچی وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں ، اختیارات چھینیں، عالمگیر خان

Mayor Karachi Should Go To Cm House Snatch Powers Alamgir Khan
سماجی تنظیم فکس اٹ کے رہنما عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں اور اپنے اختیارات چھینیں، ہم ان کی مدد کریں گے۔

عالمگیر خان نےکراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ میئر نے سو روزہ صفائی مہم چلائی، ناکام ہوئے تو اختیارات کا رونا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات تو ایدھی کے پاس بھی نہیں تھے،مگر وہ خود کھڑے ہوئے، اختیارات لینا ہیں تو وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں، دھرنا دیں اوراپنا اختیار چھینیں، ہم مدد کریں گے۔
تازہ ترین