بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورشہر خصوصا چوک شاہدرہ میں بیماراورلاغر جانوروں کاگوشت مہنگے داموں بیچاجارہاہے ، جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کاشکارہورہے ہیں۔ متعلقہ محکموں کاچیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث قصاب منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں ، شہریوں محمد نوازخان، محسن خان، عبدالمنان ودیگرنے ڈپٹی کمشنر سے فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے۔