• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28فوڈ کیٹیگریز میں صرف ایک نمک کا ہدف حاصل کرنے کی طرف گامزن

لندن(پی اے)ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ28فوڈ کیٹیگریز میں سے صرف ایک نمک میں کمی کے2017ء کے اہداف کو پورا کرنے طرف گامزن ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے اہداف پورا کرنے کی معیاد میں9ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ کون سینس ایکشن آن سالٹ اینڈ ہیلتھ کے سروے کے مطابق بریڈ رولز زیادہ سے زیادہ کا ہدف حاصل کرسکے ہیں۔ اوسط کا نہیں اور سروے کنندہ ادارہ پبلک ہیلتھ سے درخواست کررہا ہے کہ اہداف کے فوری حصول کو یقینی بنانے کے اقدامات اور2020ء کے لیے اہداف مقرر کرے۔ سروے کے مطابق گلیکسی الٹی میٹ مار شمیلو کے ہاٹ چاکلیٹ سمندری پانی سے زیادہ نمک کے حامل ہیں اور زیادہ سے زیادہ نمک کے اہداف سے16گنا زیادہ نمک رکھتے ہیں۔ کنسنس کمپین ڈائریکٹر کیتھرین جیز نے کہا ہے کہ نمک فراموش کردہ قاتل ہے۔ فوڈ سوئچ شاپنگ باسکٹ سروے کے نتائج تشویشناک ہیں اور بہت سارے فوڈ مینو فیکچرز اور ریٹیلرز اہداف پورے نہیں کررہے۔ ہم ذمہ دار اور اہداف حاصل کرنے والے اور اس کے حصول کے لیے کوشاں مینو فیکچررز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اہداف کے حصول کے لیے9ماہ سے بھی کم مدت رہ گئی ہے اور اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین