• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں ڈرون حملہ، قاری یاسین 3ساتھیوں سمیت ہلاک

Us Drone Strike Killed Qari Yasin Partner
گزشتہ روز افغانستان کے علاقے بیرمل میں ہونے والے ڈرون حملے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد قاری یاسین 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قاری یاسین ایف آئی اے کو مطلوب افراد میں شامل تھا اوراس کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، قاری یاسین کا تعلق لودھراں سے تھا اور وہ فتح جنگ، سول لائنز، آر اے بازار اور راولپنڈی میں سابق صدر پر حملہ میں ملوث تھا۔

قاری یاسین جی ایچ کیو، سری لنکن ٹیم ، شجاع خانزادہ، آئی ایس آئی لاہورآفس حملہ، ملتان آئی ایس آئی آفس حملہ، میرٹ ہوٹل اور داتا دربار دھماکے سمیت کئی واقعات میں بھی ملوث تھا۔

دہشت گرد قاری یاسین نے جندللہ اور القاعدہ کو کئی حملوں میں امداد فراہم کی، وہ آئی ای ڈیز اور بم بنانے کا ماہر تھا، قاری یاسین نے کئی دہشت گرد گروہوں سے تربیت حاصل کی تھی۔
تازہ ترین