• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومگت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں میں پیش آیا۔

گرفتار ملزمان سے 2 پستول، 1 موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

ملزمان علاقہ تھانہ گولڑہ میں اسنیچنگ کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید