• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو غصہ دلا دیا


پہلگام واقعے کے بعد ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے بعد سے وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ 

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ اور 18.3 ملین انسٹاگرام فالوورز کی مالک ہانیہ عامر کو آج کل مداحوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کئی کامیاب پروجیکٹس میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنانے والی ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی بالی ووڈ سے محبت کے باعث خبروں میں ہیں۔


ساتھ ہی انہوں نے چکنی چمیلی پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیو بھی شیئر کی، جو دراصل کترینہ کیف کا مشہور گانا ہے۔

مداحوں نے اس رویے کو سخت ناپسند کیا اور سوشل میڈیا پر تنقیدی تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔ 

ایک صارف نے کہا اب تو بھارت میں بھی کام نہیں ملے گا۔

دوسرے نے طنز کرتے ہوئے لکھا جب بھارتی میڈیا میزائلوں کا موازنہ کر رہا ہے، ہانیہ اب بھی بالی ووڈ کے گانوں پر جھوم رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے مذاق اڑایا اور کہا کہ ان کی پی آر ٹیم بھی اب ان کے غیر سنجیدہ رویے کو سنبھالنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر اپنے ممکنہ بھارتی پراجیکٹس کھونے کے غم میں بے چین ہیں اور اسی کیفیت میں ایسی پوسٹس کر رہی ہیں جو پاکستانی جذبات کو مجروح کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید