گوادر کے قریب جیوانی کراس پر اے این ایف نے کارروائی کر کے 2 گاڑیوں سے 720 کلو چرس برآمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
انسداد منشیات فورس کے ترجمان کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منشیات پنجگور سے گوادر اور پھر تنزانیہ اور یمن اسمگل کی جانا تھی۔