• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ہزاروں کنٹینرز پورٹ پر جمع،تاجرمشکلات کا شکار

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پاک افغان بارڈر 5ہفتے تک بند رہنے سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ہزاروں کنٹینرز پورٹ پر جمع ہو چکے ہیں 5ہفتے تک کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیر کے باعث تاجروں کو ڈیمرج اور ڈیٹینشن چارجز کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے حکومت ،شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینلز آپریٹرز کو چاہئے کہ فوری طور پر اس سلسلے میں تاجروں کو ریلیف دیں تاکہ پورٹ پر جمع ہونے والے ہزاروں کنٹینرز کا رش ختم ہو اور افغان ٹرائزٹ ٹریڈ کے ساتھ بقیہ تجارت بھی معمول پر آئے کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری واثق حسین خان نے اس سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 16فروری سے افغان بارڈر بند تھا جسے پیر 20مارچ سے کھول دیا گیا ہے تاہم ڈیمرج کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے انھوں نے کہا کہ ٹرمینلز پر ہزاروں کنٹینرز جمع ہونے کی وجہ سے مقامی تاجروں اور صنعت کاروں کو بھی بے شمار مشکلات کا سامنا ہے اگر ڈیمرج کا مسئلہ جلد حل ہو جائے تومقامی ٹریڈ کو بھی ریلیف ملے گا انھوں نے کہاکہ حکومت فوری اس طرف توجہ دے ۔
تازہ ترین