• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلمند، افغان سپاہی کے حملے میں 3 امریکی فوجی زخمی

کابل ( جنگ نیوز)جنوبی افغان صوبے ہلمند میں ایک افغان فوجی نے فائرنگ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو زخمی کر دیا، جوابی فائرنگ میں اِس افغان فوجی کو ہلاک کر دیا گیا،  حملہ امریکی فوج کے کیمپ اَنتونِک میں کیا گیا جو امریکی فوجی کیمپ ہلمند صوبے کے وَسہر ضلع میں واقع ہے، امریکی فوجی زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کتنے شدید زخمی ہیں، رواں برس کے دوران امریکی فوجیوں پر یہ پہلا اِن سائیڈر حملہ ہے یہ امر اہم ہے کہ اِس صوبے میں افغان باشندوں اور غیر ملکی فوجیوں میں برسوں سے تناؤ پایا جاتا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
تازہ ترین