• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کی تعیناتی عدلیہ کاانتظامی معاملہ ہے،لاہور ہائیکورٹ نےججز کی تعداد بڑھانے کی درخواست نمٹا دی

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اعلیٰ اور ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لئے دائر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ججز کی تعیناتیاں عدلیہ کاانتظامی معاملہ ہے جسے انتظامی سطح پر دیکھا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شہری محمود اختر نقوی نے موقف اختیارکہ انصاف میں تاخیر معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہی ہے جس کی وجہ سے عام شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ زیر التواء مقدمات کا جلد فیصلہ نہ ہونے سے ملک میں ہر طرح کا مافیا مضبوط ہوا ہے۔ عدالتوں میں زیر التوا اٹھارہ لاکھ مقدمات نمٹانے کے لئے چار ہزار ججز ناکافی ہیں۔ ہائیکور ٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ججز کی تعیناتیاں عدلیہ کاانتظامی معاملہ ہے جسے انتظامی سطح پر دیکھا جائے گا۔ 
تازہ ترین