• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدہ: بھارت اور پاکستانی واٹر کمشنرز کی2روزہ میٹنگ، بھارتی رویہ پر کوئی اثر نہیں

اگوکی (نمائندہ جنگ ) اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے بھارت اور پاکستانی واٹر کمشنرز کی دوروزہ میٹنگ کا بھارتی رویہ پر کوئی اثر نہیں پڑا اور بھارت کی طرف سے مسلسل آبی دہشت گردی جاری ہے، بھارت نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 46826؍ کیوسک پانی مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے گئے بگلیہار ڈیم پر روک لیا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 8174؍ کیوسک رہ گئی ہے تاہم ریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دیگر دریائوں جموں توی میں ایک ہزار ایک سو چھیاسی کیوسک پانی اور دریائے مناور توی میں صرف ایک ہزار انچاس کیوسک پانی کی آمد ہے ۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق بھارت کی طرف سے کئی برسوں سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بھارت نے روک رکھا ہے اورپانی کی شدید کمی کی وجہ سے دریائے چناب کا ستانوے فیصدسے زیادہ حصہ خشک ہوچکا ہے اور ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں میں ایک نہر مرالہ راوی لنک بند ہے جبکہ دوسری نہر اپرچناب میں 6909؍ کیوسک پانی ہے اور پانی کی کمی کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی رقبہ پر فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
تازہ ترین