• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردلی بھی فوج کا حصہ ہیں، نوکر نہ سمجھا جائے ، بھارتی حکومت

Batman Part Of Army Indian Government
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ فوجی افسران کو دیئے جانے والے اردلی یا سہائیک بھی بھارتی فوج کا حصہ ہوتے ہیں، انہیں نوکر نہ سمجھا جائے۔

وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے کا راجیہ سبھا میں کہنا تھا کہ سہائیک ، فوجی افسران کو ان کی مدد کے لیے دیے جاتے ہیں جو یونٹ میں دیگر افسران کے ساتھ رابطے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، ان کی حیثیت لڑاکا فوجی کی ہوتی ہے ، افسران انہیں اپنا ذاتی ملازم سمجھ کر ان کی حوصلہ شکنی نہ کریں ۔

رواں ماہ ریاست مہاراشٹر میں فوجی اہل کار نے افسران کے ناروا سلوک کی وڈیو آن لائن پوسٹ کی تھی جس کے بعد اہل کار کی لاش ملی تھی۔
تازہ ترین