• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری تعلیم بنیاد ہے اس پر خصوصی توجہ د ی جائے، مقررین

باغ (نامہ نگار) سماجی  رہنما  قریش عباسی، اکرام عزیز عباسی ، پرنسپل فہمیدہ عزیز اور دیگر نے کہا  ہے کہ پرائمری تعلیم بچوں کی بنیاد ہوتی ہے اس پر   خصوصی توجہ دینے  کی ضرورت ہے جو بچہ پرائمری تعلیم اچھے طریقے سے حاصل کرے گا اس کو آگے کی تعلیم میں مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑتا کمیونٹی کو بچوں کی پرائمری تعلیم کے لیے اپنا  کردار ادا کرنا چاہیے اور بچوں کو ایسا ماحول دیا جائے جس میں  بچے احسن طریقے سے تعلیم حاصل کرسکیں  ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سکول   غازی آباد میں سالانہ رزلٹ اور تقسیم انعامات کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے   بچوں کو شیلڈ اور میڈلز سے نوازا گیا ۔ تقریب کی مہمان خصوصی وویمن یونیورسٹی  کی   پروفیسر  تابندہ تھیں ۔
تازہ ترین