• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو: ملتان سیالکوٹ اور ڈیرہ مراد کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو میں ملتان نے لاڑکانہ ریجن کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ منگل کوبہاولپور میں لاڑکانہ کی ٹیم دوسری اننگز میں175رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ علی عثمان نے چھ وکٹ حاصل کئے۔ تیسرے رائونڈ کے تیسرے دن سیالکوٹ نے بہاولپور کو دس وکٹ سے ہرادیا۔ ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمن نے چھ وکٹ53 رنز دے کر حاصل کئے۔ انہوں نے میچ میں9 وکٹ حاصل کئے۔ نیاز اسٹیڈیم میں ڈیرہ مراد جمالی نےکوئٹہ کے خلاف 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
تازہ ترین