• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خفیہ اداروں نے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے ٹیم تشکیل دیدی

کراچی (رپورٹ جاوید رشید)بھارتی انٹیلی جنس اداروں نے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے آپریشن کول کی ٹیم تشکیل دے دی ہے، بھارتی انٹیلی جنس کے سینئر آفیسر سنجے کول کو اسکا انچارج بتایا گیا ہے۔ سنجے کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ جنگ کو اپنے خصوصی رابطے سے معلوم ہوا ہے کہ آپریشن کول کے تین کرداروں اور سینئر افسران میں دیپک کول جو اسلام آباد انڈین ہائی کمیشن میں رہ چکے ہیں جبکہ اجے کول بھارتی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)دہلی کے سینئر اہل کار ہیں جو دیپک کول کے بھائی ہیں جبکہ تیسرے وجے کول ہیں جن کا  محکمہ سی آئی ڈی کے ڈیپارٹمنٹ سے ہے یہ بھی اجے کول اور دیپک کول کا بھائی ہے۔ سنجے کول بھی ان تینوں افراد کا برادر ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ چاروں افراد پاکستان کی انڈین ڈیسک پر رہ چکے ہیں، دیپک کول را میں رہتے ہوئے ناپسندیدہ ہوکر اسلام آباد سے واپس گیا تھا جبکہ دیگر کول برادران بھی پاکستان کے امور کے ماہرین ہیں انکے سرحد پار کے رابطوں میں خاصی مضبوطی سننے میں آرہی ہے۔
تازہ ترین