• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی سول ایوی ایشن سے ایئر پورٹس کے منافع و نقصانات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سول ایوی ایشن سے تمام ایئر پورٹس کے منافع اور نقصانات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایئر پورٹس کو آئوٹ سورس کرنے کے حوالے سے ٹینڈر، دستاویزات و دیگر معلومات طلب کر لیں۔ قائمہ کمیٹی نے اسلام آباد کے ڈیلی ویجز اساتذہ کو جلد سے جلد تنخواہ فراہم کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا اور ڈیلی ویجز اساتذہ کو وزیر کیڈ کسیاتھ میٹنگ کر کے ریگولر کرنے کے متعلق فیصلے کی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کر لی ۔ اگر مسائل سامنے آئے تو ہنگامی طور پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس بلا کر وزارت خزانہ ، وزارت قانون، ایف پی ایس ای، وزارت کیڈ و دیگر تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات تیا ر کرنے کا فیصلہ کیا ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر چوہدری تنویر خان کے اسلام آباد کے سینئر سٹیزن بورڈ بل 2017 کے حوالے سے قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارت کیڈ کے تیار کردہ بل اور سی ڈی اے کی تجاویز اور سینیٹر چوہدری تنویر خان کے بلوں کا تفصیلی جائزہ لیکر وزارت کیڈ جامع بل تیار کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے ۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت اقدامات نہیں کر رہی ہے جس پر سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اظہر علی چوہدری نے کہا کہ 7صنعتی زونز کے قائم ہو چکے ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے سرمایہ کار ی بورڈ کو جائزہ لیکر پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی ۔
تازہ ترین