• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹاپے و سستی کا شکار نہیں ہونا تو درختوں کے نزدیک رہئے

The Trees Are Prone To Obesity And Lethargy
برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ جو درختوں اور سرسبز مقامات کے قریب رہتے ہیں انہیں موٹاپے، سستی اور افسردگی دور کرنے والی ادویات پر انحصار نہیں کرنا پڑتا۔

بریڈفورڈ میں ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسکاٹ لینڈمیں سہولتوں سے محروم لیکن سرسبز علاقے میں رہنے والے درمیانی عمر کے مردوں میں اپنے ہم رتبہ افراد کے مقابلے میں اموات کی شرح 16 فیصد کم تھی۔

اس سلسلے میں ادارہ برائے یورپین انوائرمینٹل پالیسی کے 11 محققین کی ایک جماعت نے ایک سال تک تحقیق کی اور 200 سے زائد اکیڈمک اسٹیڈیز کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین