مقبوضہ کشمیر میں ہر ماہ قابض بھارتی پولیس کا ایک اہلکار خودکشی کر لیتا ہے، تین سالوں کے دوران 37 اہلکاروں کے کیس رپورٹ ہوئے، بھارتی حکومت کہتی ہے اہلکاروں کے ذاتی مسائل خودکشی کی وجہ بنے۔
راجیہ سبھا میں داخلہ امور کے وزیر کرن راجیجیو کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کیسز میں خانگی مسائل، ذاتی دشمنیاں، ذہنی بیماریاں، ڈپریشن اور جاب سے متعلق مسائل خودکشی کی وجہ بنے۔
حکومت بہتر طبی سہولتیں اور دیگر مراعات دے کر ملازمت سے متعلق مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔