• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بینظیر آباد میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ قائم، سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی میں پیر کو سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2015 اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ، جس کے تحت شہید بے نظیر آباد میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قائم کر دیا گیا ہے ۔ اپوزیشن نے اس بل کی حمایت کی،تاہم اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی ، حیدر آباد اور میرپور خاص کے بورڈز میں اس وقت کنٹرولرز امتحانات کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور امتحانات قریب ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کو اس حوالے سے ایک خط لکھا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ میرٹ پر یہ اسامیاں پر کی جائیں۔ اسمبلی میں دو بل متعارف کرائے گئے ، جن میں کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹر پری نیور شپ بل 2015 ء اور سندھ شاپس اینڈ کمرشل اسٹیبلشمنٹ بل 2015ء شامل ہیں ۔دو سرکاری بلز پر غور جمعہ تک موخر کر دیا گیا ۔ ان میں سندھ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل 2014 اور سندھ جبری مشقت کے خاتمے کا بل 2015 شامل ہیں۔
تازہ ترین