• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف کیلئے میں ایک غیر ’حاضر ماں‘ ثابت ہوئی، شرمیلا ٹیگور کا اعتراف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1970 میں وہ پہلی بار ماں بنیں اور ان کا بیٹا اداکار سیف علی خان پیدا ہوئے۔ 

شرمیلا ٹیگور نے یہ بات تسلیم کی کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد وہ اس کے بچپن کے پہلے 6 برس غیر حاضر رہیں۔  

79 سالہ شرمیلا ٹیگور نے یہ بات حال ہی میں منائے جانے والے مدرز ڈے کے موقع پر تقریب میں کہی۔ 

یاد رہے کہ شرمیلا کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان منصور علی خان پٹودی مرحوم سے ہوئی تھی، جبکہ اس جوڑے کے ہاں سیف کے بعد دو بیٹیاں صبا علی خان اور سوہا علی خان پیدا ہوئیں۔ 

ماضی کی معروف ہیروئن کے مطابق جب سیف کی ولادت ہوئی تو وہ فلمی دنیا میں کافی مصروف تھیں اور بیٹے کے بچپن کے پہلے چھ برس تک دن میں دو شفٹوں میں کام کرتی تھیں۔ 

اس دوران جتنا وقت اسے دے سکتی تھی دیا، اسکول کی پیرنٹ ٹیچر میٹنگ میں جاتیں، اسکے ساتھ کھیلتیں، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ میں کل وقتی ماں نہیں تھی۔

میرے شوہر اسکے ساتھ ہوتے تھے لیکن میں نہیں ہوتی تھی، میں چاہتی تھی کہ اسے نہلاؤں، فیڈ کروں لیکن میں پینڈولم کی دوسری جانب تھی، اور ایمانداری کی بات یہ ہے کہ میں نے کچھ غلطیاں کیں۔ 

شرمیلا نے اس بات پر مسرور ہیں کہ انکے بیٹے کی اچھی پرورش ہوئی اور وہ اسکا کریڈٹ اپنے شوہر کو دیتی ہیں جنھوں نے اس حوالے سے کافی مدد کی جبکہ خاندان کے دیگر افراد اور دوستوں نے اس وقت ساتھ دیا۔ 

سیف کے اسکول کی ایک ٹیچر ہمارے قریب ہی ممبئی کے اپارٹمنٹ میں رہتی تھیں وہ اور انکے شوہر نے سیف کا کافی خیال رکھا، تاہم بچیوں کی پیدائش کے بعد میں انکے ساتھ رہی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید