• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’مبشر صاحب!‘‘ کسی نے آواز دی۔
میں نے چونک کر دیکھا۔
وہ ڈی آئی جی صاحب تھے۔
میرے گھر کے قریب تھانہ ہے۔
میں موبائل چوری کا روزنامچہ لکھوانے وہاں گیا تھا۔
وہ تھانے کے دورے پر آئے تھے۔
انھوں نے ہاتھ ملا کر پیشکش کی،
’’پولیس میں ملازمت کریں گے؟
انسپکٹر کی اسامی ہے۔
تنخواہ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔‘‘
میں نے دل ہی دل میں خوش ہوتے ہوئے کہا،
’’پتا نہیں میں معیار پر پورا اترتا ہوں یا نہیں۔‘‘
ڈی آئی جی صاحب نے فرمایا،
’’آپ کی توند معیار پر پورا اترتی ہے۔‘‘
تازہ ترین