• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی سکول 71جنوبی میں کثیرالمقاصد ہال کاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب

سرگودھا(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 71جنوبی میں ملٹی پرپز ہال کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)چوہدری شاہ نواز رانجھا اور ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مسنگ فسیلٹیز کی فراہمی اور نان سیلری بجٹ کی مد میں فنڈز کی فراہمی سے سکولوں کی حالت بہتر ہونے سے کوالٹی ایجوکیشن میں اضافہ ہو رہاہے ۔ ملٹی پرپز ہال کی تعمیر پر ایک کروڑ 78لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایاگیاہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہال کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنانے او رکوالٹی پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔مقررین نےکہاکہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ او رمعیار تعلیم کی بہتری کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے ۔ سکولوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت پنجاب طلباء کی حوصلہ افزائی او رشرح خواندگی میں اضافے کیلئے بے شمار ترغیبات دے رہی ہے ۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ان اداروں میں کوالٹی ایجوکیشن کی عکاسی کرتا ہے ۔
تازہ ترین