• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 13 کرکٹ ٹرائلز تہس نہس کرنے پر پرویز خٹک کی معافی

Pervez Khattak Apologized For Ransacking Under 13 Cricket Trails
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ایبٹ آباد کے گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر اتارنے اور انڈر 13 کرکٹ ٹرائلز تہس نہس کرنے پر معافی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی نہیں انتظامیہ کی غلطی تھی، بچوں سے معذرت چاہتا ہوں،انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور بیوروکریسی کو بھی خوب سنائی۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کواپنے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کرکٹ ٹرائلز کو پہنچے نقصان کا باالآخر احساس ہو ہی گیا ۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں نہ صرف انڈر 13ٹرائلز روکے گئے، بلکہ 7اضلاع سے آئے بچوں کو بھی میدان سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ یہ ان کی نہیں بلکہ انتظامیہ کی غلطی تھی، ہیلی کاپٹر کہیں بھی اتر سکتا تھا، وہ اس غلطی پر بچوں سے معذرت چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اور بیوروکریسی کو بھی خوب سنائی۔
تازہ ترین