• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی فلاح وبہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘وکلاء پینل

کوئٹہ(پ ر)پاکستان بارکونسل کے رکن ‘وکلاء پینل کے رہنما کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ‘شاہ محمد جتوئی ایڈووکیٹ‘وسیم جدون ایڈووکیٹ‘مصطفیٰ گچکی ایڈووکیٹ‘ اسحاق نوتیزئی ایڈووکیٹ‘ امان اللہ بٹے زئی ایڈووکیٹ‘ مصطفیٰ بزدار ایڈووکیٹ نورجان بلیدی ایڈووکیٹ سید کمال حسین ایڈووکیٹ ‘نجم الدین مینگل ایڈووکیٹ میرعطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ‘ ملک خلیل اللہ موثر ندیم ایڈووکیٹ ودیگر نے وکلاء نے کہاہے کہ وکلاء کی فلاح وبہبود پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ہماری جدوجہد اصولوں پر مبنی ہے ہم بلاتفریق خدمت پریقین رکھتے ہیں رہنمائوںنے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نوشکی کے نومنتخب صدر پیر جان مینگل ‘نائب صدر آصف بڑیچ جنرل سیکرٹری خلیل اللہ قمبرانی جوائنٹ سیکرٹری مدد خان مینگل سمیت کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کہ وہ وکلاء کے مسائل کے حل میں اپنا موثر کرداراداکرینگے رہنمائوںنے نومنتخب عہدیداروں کو ہرممکن تعاون کی یقین بھی کرائی۔
تازہ ترین