کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے ریاست تلنگانا میں ایک پرانے قبرستان سے دنیا کی سب سے بڑی منڈیردریافت کرلی ہے، جو تقریباً 40ٹن وزنی ہے۔محکمہ آثار قدیمہ اب اس کی جانچ پڑتال کررہا ہے تاکہ اس کی مدد سے زمانہ قدیم کے لوگوں کے طرز زندگی اور رہن سہن سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں۔