• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل کا 26 جون سے گوگل ٹاک بند کرکے ہینگ آئوٹس میں ضم کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے 26؍ جون سے جی میل میں اپنی میسیجنگ سروس گوگل ٹاک کو بند کرکے اسے کمپنی کی ایک اور میسیجنگ سروس ہینگ آئوٹز میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سروس 2005ء میں شروع کی گئی تھی اور گوگل ٹاک سے ہینگ آئوٹز میں تبدیلی کا آغاز 2013ء میں کیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہینگ آئوٹز گوگل ٹاک سے زیادہ بہتر آپشن ہے، چونکہ یہ دونوں سروسز گوگل کی ہیں لہٰذا چیٹنگ کے تمام کانٹیکٹس از خود ٹرانسفر ہوجائینگے اور آپ جی میل میں رہتے ہوئے ہی چیٹنگ سے لطف اندوز ہو سکیں گے، لیکن دیکھنے میں یہ تھوڑا مختلف نظر آ سکتا ہے۔
تازہ ترین