• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کھلاڑی شان ٹیٹ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Aussie Player Shawn Tait Announces Retirement From Cricket
آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ 15 سالہ کیریئر میں انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 3ٹیسٹ، 35ون ڈے اور 21ٹی 20میچ کھیلے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ سال سڈنی میں بھارت کے خلاف ٹی 20میچ میں آخری بار آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں دو تین سال مزید کرکٹ کھیلوں مگر نوجوان کھلاڑیوں کے آنے سے میری ٹیم میں جگہ نہیں بن رہی ہے۔ اس لئے میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

شان ٹیسٹ کو دنیا کا تیز ترین بولر تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف 161.1کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینک کر تاریخ رقم کی تھی۔ خیال رہے کہ وہ چند روز پہلے بھارتی شہری بھی بن چکے ہیں۔ ٹیٹ نے چند برس قبل بھارتی ماڈل ماشوم سنگھا سے شادی کرلی تھی جس کے بنیاد پر انہیں بھارتی پاسپورٹ بھی مل گیا ہے۔
تازہ ترین