• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین کارڈ یا امریکی ویزے کے حامل بھارتی شہریوں کو عرب امارات میں ایئرپورٹ پر ویزا ملے گا

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایسے بھارتی شہریوں کو ایئرپورٹ  پر ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے بھارتی پاسپورٹ پر امریکی ویزا موجود ہوگا یا وہ گرین کارڈ کے حامل ہوں گے۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس طویل اسٹریٹجک شراکت داری کا نتیجہ ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، سفارتی، معاشی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور بھارتی شہریوں کو ویزے کے حصول میں سہولت ملے گی۔ فیصلے کے تحت بھارتی پاسپورٹ کے حامل ایسے بھارتی شہری جن کے پاسپورٹ پر کم از کم 6؍ ماہ کی معیاد کا امریکی ویزا موجود ہوگا یا ایسے بھارتی شہری جو امریکی گرین کارڈ کے حامل ہوں گے انہیں متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر ابتدائی طور پر 14؍ دن کا ویزا دیا جائے گا۔ اس ویزے میں صرف ایک مرتبہ توسیع کرائی جا سکے گی جو 14 دن کیلئے ہی کی جائے گی۔
تازہ ترین