• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا :زمین کے تنازع پر فائرنگ ، 3افرادجاں بحق

3 Killed In Gujranwala Firing On Land Dispute
گوجرانوالہ میں زمین کے تنازع پرجھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

گوجرانوالا میں تتلے عالی کے علاقہ تنگ کلاں کے رہائشی بوٹا نامی شخص کا اپنے بھانجوں صابر اور بہادر کے ساتھ زمین کا تنازع چلا آرہا تھا۔

زمین کی تقسیم کا فیصلہ کرنے کے لیے دونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری تھی کہ تلخ کلامی کےبعد جھگڑا ہو گیا ، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں بہادر نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بوٹا اور صابر شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ بوٹا کے بیٹے نے کی تھی ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
تازہ ترین