ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ملتان آمد کی تیاریوں کی حتمی شکل دے دی ہے ، ملتان سے چک 5فیض تک انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 150سے زائد وال چاکنگ ختم کردی ہے سینکڑوں بینرز اور کثیر تعداد میں تجاوزات بھی قبضہ میں لے لی ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی 4اپریل کو آمد متوقع ہے ملتان آمد کے موقع پرائیر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے اس ضمن میں ضلع کونسل ملتان انتظامیہ نے فیلڈ سٹاف کی چھٹی منسوخ کردی ۔فیلڈ سٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے 150سے زائد وال چاکنگ ختم کردی ہے، درختوں کی کٹائی جبکہ سینکڑوں بینرز اتار لئے گئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے سٹرکوں کا پیچ ورک اور ہیلی پیڈ بھی مکمل کر لیا گیا جبکہ دوسری طرف ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کیلئے خاکروبوں کی بڑی تعداد چک 5فیض بھیج دی ہے۔