• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا ضلع بن گیا

First Time Most Bahawalnagar Creating More Cotton
ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلع بہاولنگر پاکستان بھر میں سب سے زیادہ کپاس پیدا کرنے والا ضلع بن گیا، اس سے پہلے ضلع رحیم یار خان کو یہ اعزاز حاصل تھا، جو اب گنے کی کاشت میں اضافے کے باعث پیچھے رہ گیا ۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسان الحق نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ رواں برس بہاولنگر میں سب سے زیادہ کپاس 12 لاکھ 55 ہزار 150 بیلز پیدا ہوئیں اور دوسرے نمبر پر ضلع سانگھڑ میں کپاس کی پیداوار 12 لاکھ 30 ہزار 910 بیلز ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

کاٹن جنرز کے مطابق ضلع رحیم یار خان اور ضلع سانگھڑ میںپہلے سب سے زیادہ کپاس پیدا ہوتی تھی، لیکن وہاں اب گنے کی ریکارڈ کاشت کے باعث کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی واقع ہو چکی ہے ۔
تازہ ترین