• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری بازار سرگودھا رکشہ سٹینڈ میں تبدیل، حکام خاموش تماشائی

سرگودھا(نمائندہ جنگ)کچہری بازار سرگودھا رکشہ سٹینڈ میں تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے کچہری بازار میں 5 مقامات پر رکشہ سٹینڈ قائم ہوچکے ہیں جو ٹریفک پولیس‘ بلدیہ سرگودھا اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کمپنی باغ گیٹ نمبر 1‘ گیٹ نمبر 2‘ شاہین چوک‘ موتی چور چوک‘ گولچوک کے مقامات پر 5 رکشہ سٹینڈ قائم ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا ہے، ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کرنے کا حکم دیا جس کا الٹ یہ ہوا کہ رکشہ ڈرائیوروں نے کچہری بازار میں 5 مقامات پر سٹینڈ قائم کرلئے ہیں جو کچہری بازار کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے بیانات پڑھ کر ایسے لگتا ہے کہ سرگودھا شہر کے تمام مسائل حل ہورہے ہیں مگر اس کے برعکس شہر میں مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں رکشہ سٹینڈ کیساتھ ساتھ کار پارکنگ نے بھی شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔ انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ کچہری بازار سے غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ختم کروائے جائیں۔
تازہ ترین