• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم سی پیک کی حفاظت کیلئے کمربستہ، سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ، احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی واصلاحات احسن اقبال نے گوادرچیمبرآف کامرس کے سیمینار سے خطاب  سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک تیزی سے حقیقت میں ڈھل رہا ہے،سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب  نہیں  ہو سکتی ،پاکستانی قوم سی پیک کی حفاظت کیلئے کمر بستہ ہو چکی ہے، سی پیک کی منزل پاکستان میں صنعتی انقلاب ہے، صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت سے ملکر کام کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ سی پیک کی منزل پاکستان میں صنعتی انقلاب پیداکرناہے ،توانائی ، انفراسٹرکچر ، بندرگاہ کے منصوبے پاکستان میں صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھیں گے ، چین سے 85  ملین روزگار کم پیداواری لاگت کے ممالک کومنتقل ہو گا،سی پیک کے ذریعہ اسکاخطیرحصہ حاصل کر سکتے ہیں - گوادر کوجدید ترین پورٹ سٹی بنانے کیلئے ماسٹر پلان پرکام شروع ہو چکاہے،گوادرمیں نئے ائیر پورٹ کی تعمیر سال رواں میں شروع ہو جائیگی-گوادر کوئٹہ اور گوادر رتوڈیرو شاہراہوں کی تکمیل بلوچستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، سی پیک پر تمام صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت سے ملکر کام کر رہی ہیں-انہوں نے کہا کہ گوادر یونیورسٹی کیمپس کا آغاز کیا جا چکا ہے - سی پیک پاکستانی بزنس کے لئے تاریخی مواقع لایا ہے-نجی شعبہ سی پیک سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور تیاری کرے،احسن اقبال نے کہا کہ صنعتی زونز میں پاکستانیوں کو روزگار ملے گا-سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں-پاکستان خطے میں تجارت اور صنعت کا مرکز بن کر ابھرے گا ،سی پیک خطہ میں امن ، خوشحالی اور ترقی کا پیش خیمہ ہے-تین برسوں میں پاکستان ڈوبتی سے ابھرتی معیشت میں ڈھل گیا ہے۔
تازہ ترین