آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Local Representatives Should Help Resolve Issues Chaudhary Nisar
وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انتظامی مشینری اور بلدیاتی نمائندے اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں اور مسائل کے حل کے لیے میری معاونت کریں۔

وزیرِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ منتخب نمائندے عام آدمی کی طاقت اور آواز بنیں اورمنتخب نمائندے عوامی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سچ اور جھوٹ، ثابت قدمی اور مفاد پرستی کرنے والوں کے درمیان تفریق کریں، سیاست کو بدکرداری اور کرپشن کا ذریعہ بنانے والے جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہیں۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند سیاسی رہنما سیاست کے نام پرعوام کو بے وقوف بنانے کی روش پر چل نکلے ہیں۔
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں