سکھر (بیورو رپورٹ) میرپور ماتھیلو کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے سکھر پہنچ گیا۔ مذکورہ جوڑے میرپور ماتھیلوکے رہائشی صفی اللہ کولاچی اور اسلام آباد کی رہائشی مسمات ذکیہ نے صحافیوں کوبتایا کہ انہوں نے دو سال قبل اسلام آباد میں پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد لڑکی کے ورثاء ان کی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔