• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں پوری کوشش کرکے کامیابی حاصل کریں گے، سرفراز احمد

Final Effort To Succeed Sarfraz Ahmed Sports Cricket Pakistan Vs West Indies
کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نےشاندارپرفارمنس دی،کامیابی پربہت خوشی ہے،فائنل میں پوری کوشش کرکےکامیابی حاصل کریں گے۔

ویسٹ انڈیز میں دوسرے ٹی 20 میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عماداورحسن علی نےبہترین کھیل کامظاہرہ کیا، کھلاڑیوں سےبیٹھ کربات کریں گےاورخامیوں کودورکریں گے۔

سرفراز احمد ے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کوڈانٹتانہیں،بس سوفیصدپرفارمنس لانےکی کوشش کرتاہوں،نئےکھلاڑی ہیں اورتھوڑی ڈانٹ ڈپٹ ضروری ہوتی ہے۔

ادھرویسٹ انڈیزکے کپتان جیسن ہولڈر کہتے ہیں پاکستانی ٹیم نےبہترکھیل پیش کیا،انکو کریڈٹ دیناچاہیے،ہماری ٹیم کومستقل مزاجی سے بہترپرفارمنس دینی ہوگی۔امید ہے فائنل میچ میں اچھا کھیل پیش کرکےسیریز جیتیں گے۔
تازہ ترین