• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس

Zardari Presided Over High Level Meeting Of Ppp
آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس میں پارٹی کے 3 لا پتہ افراد کے معاملے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں مزید اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 3 لا پتہ افراد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں اسے مزید اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ آج بھی دونوں ایوانوں میں اس معاملے پر احتجاج کریں گے۔
تازہ ترین