• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Belgium Finds Phenomenon Of Extremism And Radicalisation In Prisons
بلجیم کے حکام اس بات پر سنجیدگی سے غور و فکر کر رہے ہیں کہ جیلوں میں شدت پسندی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے یا نہیں؟

میڈیا ذرائع کے مطابق اس خطرے کے پیش نظر تجزیاتی رپورٹس کے ساتھ ساتھ جیل کے عملے کی بھی تربیت کی جا رہی ہے۔

عملے کو سکھایا جا رہا ہے کہ وہ اس بات کی نشاندہی کرنے کے قابل ہو سکے کہ کسی شخص میں مذہبی تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں اور آیا وہ اس کے لیے دوسروں کو بھی متوجہ کر رہا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ جیل ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں قیدی مسلسل ایک ہی جگہ رہتے ہوئے اپنے کئے پر احساس ندامت کا شکار بھی ہوتا ہے اور اس کی تلافی کے لیے وہ مذہبی رجحانات میں اضافے کے ساتھ دیگر ذرائع پر بھی غور کرتا ہے۔
تازہ ترین