• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ کا خیابان اقبال پارک کا دورہ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناءارشد نے خیابان اقبال پارک کے دورے کے دوران ضلع کونسل کی انتظامیہ کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ خیابان اقبال پارک کو تزہین وآرائش کی جائے گی اور عوام الناس کی تفریح بالخصوص بچوں کیلئے جھولے لگانے کے ساتھ پارک میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار لائٹس کو مرمت کیا جائے اور ان کو فورا چالو کیا جائے ۔ اور پارک کی داخلی دروازہ کو جاذب نظر بنانے کیلئے ری ڈیزائن کی جائے گا جبکہ کینٹن کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارک میں پلے لینڈ کی تعمیر کیلئے جگہ مخصوص کی جائے گی جبکہ تفریح کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے بیٹھنے کیلئے نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ لوگ فراغت کے لحمات پرسکون طور پر بسر کر سکیں۔ ۔
تازہ ترین